قلات (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کےضلع قلات اور گردونواح میں 3 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت 3.0، گہرائی 11کلومیٹر ہے،زلزلے کا مرکز قلات سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا،زلزلے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

