کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ایوانوں،چوکوں چوراہوں کیساتھ منبر ومحراب کے ذریعے بھی ظالموں لٹیروں جابروں کے خلاف آوازبلند ہونا چاہیے علماء ومشائخ کا عوام سے براہ راست رابطہ ہے جماعت اسلامی ہر ظلم جبر کے خلاف،حقوق کے حصول،وسائل کی حفاظت اور حقیقی عوامی نمائندں کو اختیارات دینے،لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے علماء،حقیقی قبائلی سیاسی عمائدین نوجوانوں سمیت دیگر طبقات کو متحد ومنظم کر رہی ہے 25مئی کو نوجوانوں کو جرگہ طلب کیا ہے اسلام آبادکے حکمران ہمارے پاکستانیت شک،ہمیں تیسرے درجے کے شہری بھی نہیں مانتے بلوچستان کو صوبہ نہیں،مفتوحہ علاوہ،کالونی سمجھتے ہیں بلوچستان کے وسائل سوناچاندی معدنیات کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہے ہیں سی پیک کے ثمرات،اورنج ٹرین،موٹروے دیتے وقت اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو پاکستان کا حصہ تصور نہیں کرتے لیکن جب معدنیات،سیندک،ریکوڈک کی باری آجاتی ہے تو کہتے ہیں بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے ہمیں تیسرے درجے کا شہری اور کیڑے مکوڑے سمجھ رہے ہیں کلبوشن کی ماں کا تواحترام کیا گیا مگر بلوچستان کے ماؤں بہنوں بیٹیوں کا احترام نہیں۔بلوچستان کے بارڈرزبند کرکے کہتے ہیں 25ارب کا نقصان ہو اجبکہ پی آئی اے اسٹیل مل دیگر23قومی اداروں نے 55کھرب کا نقصان کیا کسی ادارے کو بند نہیں کیا گیا آئین میں بلوچستان صوبہ لیکن اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو غلام سمجھ رہے ہیں پورابلوچستان جیل خانہ بنا ہوا ہے ہم پاکستان کے باعزت شہری ہیں ہمیں عزت تحفظ احترام اورحقوق دیے جائیں علمائے کرام وآئمہ کرام اوعرمشائخ عظام سمیت پوری قوم کے ہمراہ عزت وغیرت اورحقوق کی جنگ جیتنے کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے جمعیت اتحاد العلماء ومشائخ کے زیر اہتمام ”سلگتابلوچستان اورعلمائے کرام کی ذمہ داریاں“کے موضوع پر پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیمینار سے مجلس وحدت المسلمین کے علامہ مقصودعلی ڈومکی،جمعیت علماء پاکستان کے مفتی محمدجان قاسمی،جمعیت اہل حدیثت کے مولانا عتیق الرحمان،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مولانا عصت اللہ سالم،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حافظ محمد ادریس،جمعیت اتحادالعلماء کے مولانا عبدالکبیر شاکر،مولانا محمد ہاشم کاکڑ، پروفیسر مولانا عبدالخالق مندوخیل،اسلامی تحریک کے سید رضااخلاقی،جماعت اسلامی کے ڈاکٹرعطاء الرحمان،مولانا عبدالحمیدمنصوری،مرکزی علماء کونسل تحریک بیداری کے مفتی عبدالوحید، جمعیت علماء اسلام کے مفتی سنزر،جمعیت طلباء عربیہ کے مولانا بخت اللہ کاکڑ،علماء بورڈکے مولاناسید نقیب اللہ آغاودیگر علمائے کرام،آئمہ کرام اورمشائخ عظام ودینی سکالرزنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوام کیساتھ زیادتیوں ناانصافیوں غلط رویوں کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوانوں میں احساس محرومی کیساتھ غم وغصہ پایاجاتاہے بلوچستان کے جائز آئینی معاشی حقوق کے حصول کیلئے سب کو ملکر اخلاص ونیک نیتی کیساتھ عملی جدوجہد کرنا ہوگی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ حقیقت میں بلوچستان کے ایوان کے اندراورباہر اہل بلوچستان کے دلوں کی دھڑکن اور ہر ظلم وجبر کے خلاف بھر پور آوازبلند کر رہے ہیں اگر دیگر منتخب نمائندے بھی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی تقلید کریں تو مسائل میں کمی اورحقوق ملنے کی امید ہیں علماء کرام دیگرطبقات کیساتھ ملکر ظلم زیادتی ناانصافی اورجبر کے خلاف ہر جدوجہد کیلئے تیار ہیں جب تک طاقت کا بے جااستعمال ترک نہیں کیا جائیگا بلوچستان کے لاپتہ افرادکو بازیاب،بارڈر بندش چیک پوسٹوں پر تزلیل ختم نہیں کیا جائیگااہل بلوچستان کوعزت احترام اورحقوق نہیں ملیں گے اس وقت تک بلوچستان کامسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام پر دیانتداری سے خرچ،عوام کی جان ومال عزت آبروکی حفاظت کیساتھ معدنیات کی حفاظت بھی ضروری ہے148
اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو پاکستان کا حصہ تصور نہیں کرتے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

