کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھرمیں سرکاری و نجی اسکول 24 مئی سےکھل جائیں گے تاہم کوئٹہ کے اسکولز این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بند رہیں گے جب کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایاجائےگا۔
این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کورونا کی 5 فیصد سےکم شرح والے علاقوں میں اسکول کھولےجارہے ہیں اور کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد ہونےکی بناء پر اسکول نہیں کھولےجارہے ہیں تاہم کوئٹہ کے اسکولز کھولنے کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

