کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ماں محض ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت کی وہ چھاؤں ہے جو زندگی کو ٹھنڈک بخشتی ہے۔جی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماں کی دعا بنا کہے قبول ہو جاتی ہے وہ تربیت ہے جو کردار میں ڈھلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں وہ قربانی ہے جو زبان پر نہیں آتی مگر نسلوں کا مقدر سنوار دیتی ہے، آج اْن تمام عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے خاموشی سے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ماں کی شفقت اور قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔
ماں محض ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت کی وہ چھاؤں ہے جو زندگی کو ٹھنڈک بخشتی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
