کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)عوام پاکستان پارٹی نے بلوچستان میں پارٹی کی تشکیل نو کا آغاز کردیا۔اس حوالے سے کوئٹہ میں منعقد کی جانے والی تقریب میں مرکزی کنوینر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعلیٰ سردار مہتاب اور دیگر نے شرکت کی۔سابق وزیر اعلی سردار مہتاب نے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ اور ملک کی روح ہے۔
سردار مہتاب نے کہا کہ بلوچستان میں منتخب نمائندوں کی بجائے من پسند لوگوں کو لایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ بات سے اختلاف کرنے والوں کو ڈرانے کی پالیسی دیرپا نہیں ہوتی۔

