روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے۔ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، انہوں نے یمر اسٹرائیک مشق کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے۔
آرمی جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔

