کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے حب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلعی الیکشن کمیشن آفس اور پیرکس روڈ پر زیر تعمیر نئی بلڈنگ کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق حب دورے کے موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر عبدالمقتدر غزالی نے انہیں دفتر کے امور اور انتظامی معاملات پر الگ سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو بھی موجود تھے۔ علی اصغر سیال نے پیرکس روڈ پر جاری نئی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں تعمیراتی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی اصغر سیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا وڑن ہے کہ تمام دفاتر الیکشن کمیشن کی اپنی ملکیت میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ میں منتقلی کے بعد الیکشن کمیشن اپنی قومی ذمہ داریاں بہتر اور مؤثر انداز میں نبھا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی عمارت میں جدید ٹیکنالوجی کی سہولتیں دستیاب ہوں گی، جس سے دفتری امور مزید تیز اور شفاف انداز میں انجام دیے جا سکیں گے۔
صوبائی الیکشن کمشنرعلی اصغر سیال کا حب کا دورہ،ضلعی دفتراور زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ

