مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ کے علاقے کلی تیری میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکاروں پر حملے کے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مکمل،سرچ آپریشن میں دو افراد گرفتار، ایک شخص زخمی حالت میں فرار ہوگیافائرنگ کے واقعہ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو لیویز اہلکار شہید ہوگئے تھے۔لیویز حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی تیری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو لیویز اہلکار شہید ہوگئے تھے،فائرنگ کے واقعہ کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا،،سرچ اپریشن میں لیویز،سی ٹی ڈی اور ایف سی اہلکار وں نے حصہ لیا،لیویز حکام کے مطابق سرچ آپریشن میں دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ، ایک شخص زخمی حالت میں فرار ہوگیا،جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔
مستونگ،پولیو ٹیم پر حملے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 2افراد کو گرفتار کرلیا

ٹیگز:
مستونگ
