مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں ایک ہی قبیلے کے افراد کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں لا کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مستونگ،پڑنگ آباد میں قبائلی تصادم،فائرنگ اور لاٹھیوں کے وار سے 6افراد زخمی

ٹیگز:
مستونگ
