کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بے گناہ انسانوں کا خون بہا کر انسانیت کو شرمندہ کیا جا رہا ہے۔ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں مدرسہ عربیہ دارالعلوم رحمانیہ میں منعقدہ سالانہ دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کا مثر دفاع کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو مالی، طبی اور دفاعی امداد فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک یہود و نصاری کی خوشنودی کے بجائے اپنی دینی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے بھرپور دبا ڈالیں۔
اسلامی ممالک فلسطین کے دفاع کے لیے عملی اقدامات کریں،حافظ حمداللہ

ٹیگز:
حافظ حمداللہ
