کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے نیوسریاب کلی زریں میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نصیب اللہ کو جاں بحق کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ،سریاب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
