تربت (ڈیلی گرین گوادر)تربت کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو تربت کے علاقے ناصرآباد ندی سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت لعل بخش ولد خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
تربت،پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی

ٹیگز:
تربت
