کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے سربراہ اور سابق وفاقی و صوبائی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے موجودہ حالات کی بہتری میں میڈیا اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ صوبے کے لوگوں کی مثبت آواز کو حکام بالا تک پہنچانے کے لئے موثر رول پلے کیا ہے ہمیں امید ہے کہ اس موقع پر صحافی اپنے کا صحیح استعمال کرتے ہوئے حالات کی بہتر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ حکومت مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے کیونکہ پاکستان اور بلوچستان کو بیش بہا قدرتی وسائل سے نواز رکھا ہے انہیں قابل استعمال لاکر بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس کو محرومی کو دور کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو انتخابات میں کامیابی پر کوئٹہ پریس کلب میں مبارک باد دیتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید ،جنرل سیکرٹری ایوب ترین ، سینئر نائب صدر محمد افضل مغل، سینئر صحافی پی ایف یو جے کے سابق صدر اینکر شہزادہ ذوالفقار ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر خلیل احمد، جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ، عبدالخالق رند، رشید بلوچ، عبداللہ زہری، نور الٰہی بگٹی، عبدالباسط ، حبیب اللہ قلندرانی ، ملک ندیم اعوان،یعقوب شاہوانی، بنارس خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کے مرکزی سینئر نائب صدر ٹکری نظر محمد مینگل ، مرکزی سیکرٹری فنانس حاجی میر عبد الرسول مینگل، مرکزی سیکرٹری اطلاعات انور بلوچ، میر عبد القدوس مینگل ،عمران مینگل سمیت دیگر ان کے ہمراہ تھے ۔ میر اسرار اللہ زہری نے نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداروں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
بلوچستان کے موجودہ حالات کی بہتری میں میڈیا اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے،میر اسرار اللہ خان زہری

ٹیگز:
میر اسرار اللہ خان زہری
