کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نے منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے کے حوالے سے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کردیے۔ منگل کو کوئٹہ میں ہونے والا معاہدہ اے این ایف اور ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان باہمی ڈیٹا منتقلی ، آپریشنل تعاون اور منشیات کے رجحانات کے بروقت تجزیہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کے بیان کے مطابق یہ اقدام وفاقی حکومت کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس(IATF) کے فریم ورک کے تحت وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر منشیات سے نمٹنے کے لیے اداروں کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے۔ صوبائی ڈائریکٹر بلوچستان بریگیڈیئر عدنان دانش اور سیکرٹری ایکسائزٹیکسیشن اوراینٹی نارکوٹکس بلوچستان ظفر علی بخاری نے ڈاکومنٹس پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ٹیگز:
اینٹی نارکوٹکس فورس
