کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پانچ روز سے معطل انٹرنیٹ سروس گزشتہ روز عارضی طور پر بحال کی گئی، تاہم آج ایک بار پھر بند کر دی گئی۔مسلسل بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تعلیمی و تجارتی سرگرمیاں متاثر، طلبا، کاروباری افراد اور عام صارفین پریشان ہیں۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فوری بحال کی جائے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بدستور معطل، عوام شدید مشکلات کا شکار

ٹیگز:
موبائل انٹرنیٹ سروس
