کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی ترجمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس ملک میں قانون کی عملداری ہوتی تو حالات اس نہج تک نہیں پہنچتے، یہاں قانون حکمرانوں کی مرضی منشاء ور دھونس و دھمکیوں کیلئے بنتے ہیں، ایسی بھڑکیں مشرف جیسا ڈکٹیٹر بھی مارتا رہا اسکو خاطر میں نہیں لائے تو ان تنخواہ دار ترجمانوں کو بھی سنجیدہ نہیں لیتے یہ بیچارے تو میڈیا کے سامنے تنخواہ کے مطابق رٹا رٹایا سبق سنانے آتے ہیں –
اگر اس ملک میں قانون کی عملداری ہوتی تو حالات اس نہج تک نہیں پہنچتے،بی این پی

ٹیگز:
بی این پی
