اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بیلہ کا نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، ریسکیو زرائع کے مطابق اوتھل کے قریب مین RCD شاہراہ جن پیٹرول پمپ کے مقام پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بیلہ کا نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا.جاں بحق شخص کی شناخت عبدالواحد مسور ولد محمد صدیق مسور سکنہ علی گوٹھ موضع کاٹھوڑ بیلہ تحصیل کے نام سے ہوئی ہے۔ضروری کاروائی کے بعد اوتھل پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔
اوتھل،تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ٹیگز:
اوتھل
