کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سرداراختر مینگل نے کہا ہے کہ 28مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا قیادت میں خود کرونگایہ صرف ہماری بیٹیوں کی گرفتاری کا معاملہ نہیں ہماری غیرت، اور ہمارے وجود کا سوال ہے اپوزیشن اتحاد پر تحفظات ہیں، بلوچستان کو ترجیح ملی تو ساتھ دے سکتے ہیں ہم نے کوشش کی وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں، اس پل کو اڑا دیا گیا عمران خان کے دور میں اسمبلی میں ہماری تقریر کو بلیک آٹ کردیا جاتا تھا بلوچستان کیلئے ٹرننگ پوائنٹ اس وقت آیا، جب نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کیا گیا اس پر آفیشلی کسی نے آج تک معافی مانگی ہے بلوچستان کو اس ملک کی کالونی نہ سمجھا جائے آپ کو بھروسہ بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے پڑیں گے ملک میں جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے اس سے بہتر ہے کہ کوئی پکوڑے کا ٹھیلا آدمی لگا لے ان خیالات کا اظہار انہوں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہی سرداراختر مینگل نے اپوزیشن اتحاد کے قیام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے اتحادوں میں شامل ہو کر ہماری جماعت کو صرف استعمال کیا گیا اگر اپوزیشن اتحاد بلوچستان کے مسائل کو ترجیح دینے کے لیے سنجیدہ ہوا تو وہ اس میں شامل ہونے پر غور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی اولین ترجیح ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کا حل رہا ہے، اور وہ کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے جو محض سیاسی فائدے کے لیے بنایا جائے اسمبلی میں رہتے ہوئے بلوچستان کیلئے آواز اٹھانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 2018 کی جینون اسمبلی کو میری بات سمجھ نہیں آئی تو اس فارم 47 والی حکومت کو میری کہاں سے سمجھ آتی۔ 2018 میں جب میں قومی اسمبلی کا ممبر بنا اور مسائل اٹھائے تو مجھے محسوس ہوا کہ ان اداروں کو میری باتیں ناگوار گزر رہی ہیں، اس کا ذکر اسلام آباد میں جو دوست تھے وہ کرتے رہتے تھے کہ آپ کی تقاریر ان کو پسند نہیں آرہیں۔ پھر جب اسمبلی کی مدت ختم ہونے والی تھی تو مجھے انہین دوستوں نے بتایا کہ آگے آپ کو الیکشن میں آنے نہیں دیا جائے گا۔ جس کا نتیجہ فروری 2024 کے الیکشن میں آیا انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں ان کابینہ کے اراکین، آرمی چیف اور ڈی جی آئی کی موجودگی میں میں نے تذکرہ کیا، میں نے یہ کہا کہ جی مجھے پتا چل رہا ہے آپ لوگ ہمیں سیاست نہیں کرنے دیتے، اگر ایسا ہی آپ کا فیصلہ ہے تو ہمیں کہہ دیں، ہم چپ ہو کے خاموش ہو کے بیٹھ جائیں گے، جس طرح کی آپ لوگ سیاست چاہتے ہیں یا جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے اس سے بہتر ہے کہ کوئی پکوڑے کا ٹھیلا آدمی لگا لے عمران خان کے دور میں اسمبلی میں ہماری تقریر کو بلیک آٹ کردیا جاتا تھا، ہمیں کہیں سے وہ ریکارڈنگ مل جاتی تھی تو وہ ہم چلا دیتے تھے، لیکن اب جو نئے اسپیکر صاحب آئے ہیں وہ تو اتنے بڑے جنرل صاحب بن گئے ہیں کہ انہوں نے وہ ریکارڈنگ بھی بند کردی ہے، اس کیلئے آپ کو اب باقاعدہ ایک ایپلی کیشن دینی پڑے گی پی ٹی آئی حکومت میں ہم ایک معاہدے کے تحت شامل تھے، جب وہ اپنے اس معاہدے پر عملدرآمد نہ کر پائے تو یہ ہمارا آئینی، قانونی اور اخلاقی فرض تھا کہ ہم اس کا اتحاد چھوڑ دیتے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھے تھے ان پرانے واقعات اور حالات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کچھ سبق سیکھا ہوگا، لیکن انہوں نے اپنے اعمال اور حرکتوں سے ہمیں غلط ثابت کیا کہ یہ پیپلز پارٹی وہی پیپلز پارٹی ہے جو ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں تھی اور پی ایم ایل این وہی پی ایم ایل این ہے جس نے ضیا الحق کی گود میں جنم لیا تھا ماضی میں کئی اتحاد بنے اور ہم اس میں استعمال ہوتے رہے ہیں، مجھے اب جب تک کلئیر اور واضح اشورنس (یقین دہانی) ملتی ہے کہ بلوچستان اور بلوچستان کے مسائل نئے اتحاد کی سب سے بڑی ترجیح ہوں گے تو میں اس میں متحرک کردار ادا کرسکتا ہوں، ورنہ میں آپ لوگوں کیلئے دعا ہی کرسکتا ہوں۔ ہمارے لوگوں کو زبانی یقین دہانیاں تو کرائی جا رہی ہیں، لیکن ہمارے سیاستدانوں کی ایک زبان ہوتی تو میں یقین کرتا، ان کی کئی زبانیں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کیلئے ٹرننگ پوائنٹ اس وقت آیا، جب نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کیا گیا، کیا اس پر آفیشلی کسی نے آج تک معافی مانگی؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کو حل کرنے کیلئے ہتھوڑے کا استعمال کیا گیا، جب آپ ہتھوڑے کا استعمال کریں گے تو نقصان تو ہوگا، دراڑیں تو پڑیں گی بلوچستان کو اس ملک کی کالونی نہ سمجھا جائے، آپ کو بھروسہ بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے پڑیں گے، معافی کے ساتھ ساتھ آپ کو زندہ لاپتہ افراد کی بازیابی کرنی ہوگی اور اگر زندہ نہیں تو ان کے لواحقین کو بتانا ہوگا اگر(لاپتا) لوگ افغانستان گئے ہیں یا ملیٹینٹس کے ساتھ ہیں تو یہ ہزاروں کی تعداد میں خواتین اپنا گھر بار چھوڑ کر سڑکوں پر کیوں آرہی ہیں؟ ہمارا یہاں تو خواتین ووٹ کیلئے بھی باہر نہیں نکلتیں ہمارا علاقہ ایک بیک ورڈ قسم کا علاقہ ہے، کچھ نوجوان یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرکے آگے گئے ہیں، لیکن جب اس طرح حالات اور واقعات ہو جاتے ہیں تو وہ اپنی تعلیم، سوچ اور انسانیت کو بھی بھول جاتے ہیں، یہ ایک ردعمل ہے، میں اس کو جسٹیفائی نہیں کر رہا لیکن یہ انسان کی ایک فطرت ہیانہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں، اس پل کا اڑا دیا گیا، مجھے کوئی راستہ نظر نہیں آرہا کہ میں کس کو سمجھاں، کسی کو سمجھانا بھی اب وقت کا ضیاع ہے، جو 74 سالوں میں نہ سمجھ سکے مجھ جیسا جاہل اور بیوقوف ان کو کیا سمجھا سکے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ میرے منہ پر کالا کپڑا ڈال کر ایک پرائیویٹ گاڑی میں بٹھایا گیا، جہاں دو فوجی موجود تھے۔ مجھے مارنے کا ٹاسک ایک ڈی آئی جی کو دیا گیا، مگر اس نے غیر قانونی حکم ماننے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں اس کے گھر پر نیب کا چھاپہ پڑا اور اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔ بعد میں اس نے بتایا کہ یہ لوگ مجھے مسنگ پرسن بنانا چاہتے تھے، اور اگر وہ افسر مزاحمت نہ کرتا، تو آج میں بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہوتا-انہوں نے کہا ہے کہ 28مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا قیادت میں خود کرونگا، یہ ہمارے قومی وقار، ہماری غیرت، اور ہمارے وجود کا سوال ہیجو ہماری بیٹیوں کی گرفتاری اور ہماری ماں بہنوں کی بے حرمتی کے خلاف ہے۔ اور تمام بلوچ بھائیوں اور بہنوں، نوجوانوں اور بزرگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ اس مارچ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔یہ صرف ہماری بیٹیوں کی گرفتاری کا معاملہ نہیں، یہ ہمارے قومی وقار، ہماری غیرت، اور ہمارے وجود کا سوال ہے۔جب تک ہماری ماہیں، بہنیں اور بیٹیاں محفوظ نہیں، ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔بلوچستان کا ہر گھر ایک جیسا دکھ جھیل رہا ہے۔ چاہے وہ کسی سردار کا گھر ہو یا ایک عام معصوم بلوچ کا، انجام سب کا ایک جیسا ہے درد، جدائی، گمشدگی، اور خاموش ماتم ہے یہ سرزمین صرف وسائل کی نہیں، بلکہ بے شمار ماں کی سسکیوں کی بھی ہے۔ ہر روز کسی کا بیٹا لاپتہ ہوتا ہے، ہر رات کسی ماں کی آنکھ انتظار میں جاگتی ہے یہ وہ خطہ ہے جہاں صرف زمین ہی زخمی نہیں، دل بھی لہو لہو ہیں.
28 مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کی قیادت میں خود کرونگا،سرداراختر مینگل

ٹیگز:
سرداراختر مینگل
