کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پرخواتین پر تشدد،بے حرمتی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جناب زرداری صاحب، شریف صاحب، میں کبھی نہیں بھولوں گا جب مریم نواز اور فریال تالپور کو سرعام رسوا کیا گیا تب ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے کیونکہ ہمارے لئے عزت سب سے پہلے ہے اور عورتوں پر حملہ ہماری آخری حد ہے ہم نے ہمیشہ عورت کی عزت پر سیاست سے بالاتر ہو کر کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا لیکن آج میری بیٹیاں سڑکوں پر دوپٹے کے بغیر گھسیٹی جا رہی ہیں اور آپ نہ کہ خاموش ہیں بلکہ اس گناہ میں برابر کے شریک بھی ہیں یہ کبھی نہیں بھولوں کا یہ ایک بلوچ کا وعدہ ہے۔
ہمیشہ عورت کی عزت پر سیاست سے بالاتر ہو کر کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا،سرداراختر جان مینگل

ٹیگز:
سرداراختر جان مینگل
