کوئٹہ:ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، نوشین قمبرانی گل زادی سمیت 12 افراد پر دہشت گردوں کی حمایت اور سول ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے پر سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پریس کانفرنس کے دوران دہشت گردوں کے بیانیے کو فروغ دیا اور بعد ازاں سول ہسپتال کے مردہ خانے پر دھاوا بول کر جعفر ایکسپریس واقعے میں مارے گئے دہشت گردوں کی لاشیں زبردستی لے جانے کی کوشش کی۔ایف آئی آر میں نامزد افراد میں شامل ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بیبو بلوچ نوشین قمبرانی گل زادی ڈاکٹر مبیہ سعیدہ باورچتازمان دختر مولا داری شاہد علی شہزادقدرت ارجنار احمدعزیز کردناصر خان پولیس رپورٹ کے مطابق، 100 سے 150 افراد پر مشتمل ہجوم نے ہسپتال کے مردہ خانے کے دروازے توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا اور انہیں عوام میں پذیرائی دلانے کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور ہجوم کو منتشر کرنے کے بعد مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ،بیبو بلوچ ،نوشین قمبرانی ،گل ذادی سمیت دیگر 12افراد پر سول لائن پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج

ٹیگز:
سول لائن پولیس تھانے
