منگچر(ڈیلی گرین گوادر)لاپتہ فہیم اور خادم حسین کے لواحقین نے عدم بازیابی پر منگچر کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ ایک بار پھر بلاک کردیا۔ ضلعی انتظامیہ نے لاپتہ فہیم اور خادم حسین کی بازیابی کےلئے جو معاہدہ کیا تھا اس پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔ لواحقین کا موقف ۔ شاہراہ کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں تین روز قبل لاپتہ افراد فہیم اور خادم حسین کے لواحقین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کے بعد چالیس گھنٹوں کے بعد قومی شاہراہ سے دھرنا ختم کرکے شاہراہ پر ٹریفک بحال کیا تھا)
منگچر،لاپتہ فہیم اور خادم حسین کے لواحقین نے عدم بازیابی پر کوئٹہ کراچی شاہراہ ایک بار پھر بلاک کردیا

ٹیگز:
منگچر
