خضداار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کی تحصیل نال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو خضدار کی تحصیل نال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہ جہاں کرد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے دریں اثناء خضدار میں مسلح افراد فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خضدار میں سٹی ٹاؤن علاقے میں مسلح افراد نے پان کے کیبن پر فائرنگ کردی جس کے نرجیے میں محمد عامر نا می شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔
خضداراورنال میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ سے2 افراد جاں بحق

ٹیگز:
خضداراورنال
