کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ, نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری فریدخان اچکزئی، جوائنٹ سیکرٹری زہرا ملغانی، پریس سیکرٹری رحمت اللہ اچکزئی، فنانس سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ باز محمد کاکڑ اور ایگزیکٹیو ممبران ارباب رضا کاسی، فرحانہ عمر مگسی، ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ، ڈاکٹر گل محمد اور مسعود مندوخیل نے اپنے ایک مشترکہ۔بیان میں واضح کیا کہ جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات کو مصنوعی مالی بحران میں مبتلا کرکے اساتذہ کرام اور ملازمین کو اپنی ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز سے مسلسل محروم رکھے گئے ہیں اور آج بھی ماہ مقدس رمضان المبارک میں اساتذہ کرام اور ملازمین اپنی تنخواہوں اور پنشنز سے محروم ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے 14اور 16 اکتوبر 2024 کو اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز جامعہ بلوچستان و بیوٹمز کی ماہانہ تنخواہوں و پنشنز اور مالی بحران کی مستقل حل کے لئے طویل احتجاجی تحریک کے نتیجے میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز کی نمائندگان سے ایک اعلی سطحی اجلاس میں صوبائی محکمہ خزانہ و تعلیم کو سختی سے ہدایات دیں کہ جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کیلئے ہر صورت میں بروقت فنڈز جاری کرے اور یونیورسٹیوں کو درپیش مالی بحران کے مستقل حل کیلئے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی کی سربراہی میں یونیورسٹیز فنانس کمیشن کو جامعات کی مالی بحران کے حل کیلئے فعال کردار ادا کرنیکی ہدایات دیں۔ اسی تسلسل میں یونیورسٹیز فائنانس کمیشن کا گذشتہ روز منعقدہ اجلاس زیرصدارت صوبائی وزیر خزانہ اور صوبائی تعلیم میں صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کو درپیش مالی بحران کے مستقل حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیوں کے اہم سٹیک ہولڈرز اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کے منتخب ایسوسی ایشنز کی نمائندگان سے بھی تجاویز لیکر اعتماد میں لے کیونکہ حقیقت میں مالی بحران کے مسلئے کو اجاگر کرانیاور انکی مکمل خاتمے کیلئے منتخب ایسوسی ایشنز نے ہمیشہ سخت اور صبر آزما جدوجہد کی ہیں۔ بیان میں یونیورسٹییز فنانس کمیشن کے اجلاس میں جامعہ بلوچستان کے لئے فروری 2025 کی تنخواہ اور پینشنز کے لئے فنڈز کی اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پرزور اپیل کی کہ مرکزی و صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق مارچ کے مہینے کی تنخواہ اور پینشنز کے لئے بھی جامعہ بلوچستان سمیت دیگر یونیورسٹیوں کو فنڈز عیدالفطر سے پہلے ادا کیے جائی اور مستقل حل کیلئے آنے والے سالانہ بجٹ میں صوبے بھر کی جامعات کے لئے کم ازکم 15 ارب روپے مختص کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا قیام بھی عمل میں لائے تاکہ جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات مستقل طور پر مالی بحران سے نکل سکے۔
مالی بحران کے مستقل حل کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہیں،پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ

