کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کالعدم تنظیموں کے حوالے سے جو بیان دیا میں اس پر قائم ہوں مجھے گزشتہ روز دوران نماز بار بار میرے موبائل پر گھنٹیاں بجھ رہی تھی جب میں نے سلام پھیرا تو میرے فون پر نامعلوم شخص نے مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دی اور نا ز یبا الفاظ استعمال کیا میں نے اس کا نام معلوم کیا اس کا لوکیشن بلوچستان یونیورسٹی کے قریب تھا جس کانام نثار بلوچ تھا میں نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو نمبر اور لوکیشن دیدیا کل مجھ سے کوئی گلہ نہ کریں میں ایسے بزدلوں سے نہیں ڈرتا موت اور زندگی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں میں ا ٓج بھی دہشتگرد تنظیموں کو بزدل کہتا ہوں کیونکہ وہ نہتے لوگوں پر حملے کررہے ہیں۔
مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں ملی ہیں،بزدلوں سے نہیں ڈرتا زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہیں،سردار عبدالرحمن کھیتران

ٹیگز:
سردار عبدالرحمن کھیتران
