خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کی تحصیل زہری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوزخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق گزشتہ شب زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک درزی کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
زہری،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوزخمی

ٹیگز:
زہری
