اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)بیلہ سے کراچی جانے والی مسافر ویگن کو حادثہ،خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، 8 زخمی، نعشوں اور زخمیوں کو DHQ اوتھل اور وندر منتقل،حادثے کے باعث مین قومی شاہراہ بلاک،ریسکیو زرائع کے مطابق بیلہ سے کراچی جانے والی مسافر ویگن اوتھل سے تقریبا 30 کلو میٹر دور ونگوئی،دبء مسجد کے قریب بلوچ اسٹاپ کے مقام پر بیلہ سے کراچی جانے والی مسافر ویگن تیزرفتاری کے باعث آگے جانے والے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک خاتون صائمہ زوجہ نوراللہ سکنہ بیلہ اور ارسلان ولد عبدلجبار خاصخیلی سکنہ ریسٹ ہاس بیلہ موقع پر ہی جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ،ریسکیو 1122 اور ایدھی کے رضاکار ایمبولینسز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ نعشوں اور زخمیوں کو DHQ ہسپتال اوتھل اور وندر ہسپتال منتقل کیا۔ایک لاش کو لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس میں بیلہ منتقل کیا گیا۔جب کہ حادثے کے باعث مین قومی شاہراہ بلاک ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
بیلہ سے کراچی جانے والی مسافر ویگن حادثے کا شکار،خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، 8 زخمی

ٹیگز:
بیلہ
