کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن الائنس کی قیادت کا ہماری طرف سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جے یو آئی (ف) سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اور جب وہ رابطہ کریں گے تو اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔حافظ حمد اللہ نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان آج مصروف تھے اور ابھی تک اسد قیصر کا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کی آئندہ حکمت عملی پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اور یہ اس بات پر منحصر ہے کہ اسد قیصر کب مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی (ف) نے 13 سالہ تلخی کو نظرانداز کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے رابطہ رکھا، لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے ایسے بیانات دیے جا رہے ہیں جن پر افسوس ہے۔ ان کے مطابق، پی ٹی آئی ایک طرف اپوزیشن الائنس چاہتی ہے، لیکن دوسری طرف منفی بیانات دے کر کنفیوژن پیدا کر رہی ہے۔رہنما جے یو آئی (ف) نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں کی سیاست کا فیصلہ پارٹی کرے گی، اور پی ٹی آئی کو خود دیکھنا ہوگا کہ علی امین گنڈا پور کے بیانات کی وجہ سے نقصان کس کو ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کردار کو برقرار رکھیں گے اور حکومتی بینچوں پر بیٹھنا اپنے پاں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔
اپوزیشن الائنس کی قیادت کا کوئی مطالبہ نہیں، پی ٹی آئی کے بیانات افسوسناک ہیں،حافظ حمد اللہ

ٹیگز:
حافظ حمد اللہ
