خضدا:ضلع خضدار کے علاقے زہری میں واقع سوہندہ زہری ڈیم پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے ڈیم کی سیکیورٹی پر مامور چوکیداروں کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور سیف اللہ محمد شہی کمپنی کی تمام مشینری کو آگ لگا دی۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کسی مزاحمت کے بغیر کارروائی مکمل کی اور فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم، حملے کی وجوہات اور اس کے پس پردہ عناصر کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
زہری،سوہندہ ڈیم پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ،مشینری کو آگ لگادی

ٹیگز:
زہری
