دکی(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل لونی کے علاقے کلی بگٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے کنسٹرکشن کمپنی کے رولر کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں مشین مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی دکی تا چمالنگ روڈ کی تعمیر میں مصروف تھی، جب کہ رولر کیمپ سائٹ سے کچھ فاصلے پر ایک گھر کے سامنے کھڑا تھا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جب کہ آگ لگانے کے بعد مشین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم، واقعے کے محرکات اور ملزمان کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
دکی،مسلح افراد نے کنسٹرکشن کمپنی کے رولر کو آگ لگا دی

ٹیگز:
دکی
