تربت(ڈیلی گرین گوادر) تربت میں ایک شخص کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے خلاف اہلخانہ نے ایم 8قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لاء کالج تربت کے سیکورٹی گارڈ سعید ولد نیک بخت کو مبینہ طور پر لاپتہ کرنے کے خلاف ان کے اہلخانہ نے ایم 8 شاہراہ بلاک کردی، مظاہرین نے سنگ آ باد تجابان کے مقام پر دھرنا دے کر سڑک پر ٹریفک روک دی جس کے بعد دو طرفہ ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
تربت میں ایک شخص مبینہ طور پر لاپتہ،اہلخانہ نے ایم 8 قومی شاہراہ پردھرنا دے دیا

ٹیگز:
تربت
