کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ یہاں اراکین نے کراچی واقعے کے بعد گرفتاریوں کی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں پچھلے دنوں ہیضہ کی وباء کے دوران افواج پاکستان کے جوانوں نے لاکھوں لیٹر پانی اور امدادی اشیاء پہنچا کر تقسیم کی کیا سوئٹزرلینڈ میں بیٹھے لوگوں نے ایک لٹر پانی ڈیرہ بگٹی میں بھیجا۔انہوں نے کہا کہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اپنے حلقے میں موجو د تھا اس دوران صوبے میں عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی میں اس کی ناکامی پر جام کمال خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں صوبے کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی باراراکین اسمبلی پر بکتر بندگاڑیاں چڑھا کر ان کے بازو توڑنے والے قدوس بزنجو کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں یہ عجیب بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار یار محمد رند کا صاحبزادہ قابل اور صوبے کے حالات کو اچھی طرح سمجھتا ہے سردار صاحب کو اب ریٹائر ہوجانا چاہئے انہوں کہا کہ وہ میں ایوان میں آج ایک جائے نماز لایا ہوں اسے پراپرٹی آف ہاؤس بنا کر جام کمال خان کو دیا جائے تاکہ وہ بیٹھ کر عبادت کریں نوافل پڑھیں جام کمال خان اچھے آدمی ہیں لیکن سیاست بچوں کا کھیل نہیں۔
تحریک لائی گئی میں اس کی ناکامی پر جام کمال خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، سردار عبدالرحمن کھیتران

ٹیگز:
سردار عبدالرحمن کھیتران
