تفتان (ڈیلی گرین گوادر) پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر کوہ دلیل کے مقام پر بس اور ڈبل کیبن پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور ڈبل کیبن گاڑی میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عقیل ولد عبدالرحمن، زابد ولد عبدالرحمن اور نوروز خان شامل ہیں جن کا تعلق تحصیل نوکنڈی سے ہے۔تینوں کی لاشوں کو نوکنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مقامی انتظامیہ مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
تفتان،بس اور پک اپ میں تصادم، دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

ٹیگز:
تفتان
