بسیمہ(ڈیلی گرین گوادر)بسیمہ کے قریب پتک کے مقام پر تین تیل بردار پروبکس گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث پانچ افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق نوشکی، مستونگ اور بلوچستان کے دیگر شہروں سے بتایا جاتا ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس بسیمہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا،ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ روڈ کے خرابی کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں،علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
بسیمہ،3 تیل بردار گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم، 5افراد جھلس کر موقع پر جاں بحق

ٹیگز:
بسیمہ
