کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اندرونی اختلافات کے باعث شدید بحران کا شکار ہو گئی۔ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ پارٹی میں بڑھتے ہوئے اختلافات اور قیادت کے فیصلوں پر عدم اتفاق کے باعث کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق، بی اے پی کے مرکزی صدر خالد خان مگسی اور سینیٹر منظور احمد کاکڑ کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے، جو وقت کے ساتھ مزید شدت اختیار کر گئے۔ پارٹی میں مساوی تقسیم کے معاملے کو نظرانداز کیے جانے پر کئی رہنما بھی ناراض ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بیشتر رہنماں نے مرکزی صدر کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر دیا، جس کے بعد مشترکہ قیادت کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور احمد کاکڑ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ بی اے پی کے اندرونی بحران کے پیش نظر پارٹی میں مزید تقسیم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ مستعفی

ٹیگز:
منظور احمد کاکڑ
