لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی پولیس نے چمن پولیس کے ہمراہ چمن میں کاروائی کر تے ہوئے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل ژوب رینج صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات اور ایس ایس پی لورالائی عرفان بشیر کے احکامات پراور ایس ڈی پی اکبر علی بگٹی کے نگرانی میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او کریم مندوخیل نے کہا کہ چمن سے گرفتار مفرور ملزمان محمد عمر، شاہ ولی پسران محمد نور قوم صافی سکنہ لورالائی حال چمن لورالائی پولیس کو سال 2015 بجرم 302 ت پ قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے، مزید کاروائی جا ری ہے۔
لورالائی پولیس کی چمن پولیس کے ہمراہ چمن میں کاروائی قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ٹیگز:
لورالائی پولیس
