کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے متحدہ عرب امارات نے بلوچستان کیطالبِ علموں کے لیے سکالرشپ کا اعلان کیاجس میں بلوچستان کیمختلف اضلاغ سے طلبا کو تحریری امتحانات کے بعد منتحب کیا گیا منتخب کیے گئے 25 طالبِ علموں میں 5 طالبات بھی شامل ہیں،سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا متحدہ عرب امارت کیبہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے اس سکالرشپ کامقصد پاکستان بالخصوص بلوچستان کینوجوانوں کو عالمی سطح پرتعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا و طلبات نے اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر حکومت پاکستان، متحدہ عرب امارات اور پاک فوج کاشکریہ ادا کیا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سکالرشپ انکے تعلیمی سفر میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور وہ اس موقع سیمستفید ہو کے اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔
بلوچستان کے طلبا کیلئے متحدہ عرب امارات کا اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

ٹیگز:
بلوچستان
