پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور کے علاقے تسپ میں مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق، مقتول کے لواحقین کا لاش کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنا روڑ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ اس حوالے سے سردار سعود احمد ساسولی نے مقتول کے بھائی اور دیگر رشتہ داروں امان اللہ پیرجان،زمان، برکت علی،جلیل احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عارف کو پیر کے روز دوپہر 12 بجے کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہم لاش کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر باحتجاج کر رہے ہیں مگر نہ سول سوسائٹی نا آل پارٹیز علماء کرام سیاسی پارٹیوں نے آکر اظہار یکجہتی اور ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور میں حکومت کا نام ونشان نہیں ہے جسکا جی آئے وہ قتل کرکے چلے جائے مقتول کے لواحقین نے حکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔دریں اثناء پنجگور میں ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے چتکان میں ٹریکٹر نے جان محمد نامی شخص کو کچل دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
پنجگور،دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

ٹیگز:
پنجگور
