پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت آل پارٹیز کے چیرمین علا الدین ایڈوکیٹ منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ تھے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب جنرل سکریٹری محمد صدیق میجر غلام جان الطاف حسین جمعیت علما اسلام پنجگور کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم جنرل سیکرٹری مولانا عبد الحلیم مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر یوتھ کے قاضی رضا علی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ جنرل سیکرٹری حافظ سراج حق دو تحریک کے ملافرہاد انجمن تاجران پنجگور کے صدر فرید نواز نائب صدر لعل دوست بارڈر بچا تحریک کے رہنما سعود داد نجیب سلیم اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں پنجگور کی امن وامان کی صورتحال اور جیرک بارڈر کی بندش پر شدید تشویش اظہار کیاگیا اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 27 فروری بروز جمعرات کو پنجگور کی مخدوش صورتحال بارڈر کے معاملات اور ہیلتھ اور ایجوکیشن کے مسائل پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں عوام کاروباری حضرات تاجر برادری بھر پور شرکت کرے آل پارٹیز کے چیرمین علا الدین ایڈوکیٹ نے مذید کہا کہ پنجگور میں انتظامیہ اور پولیس کا کوئی رٹ نہیں ہے قاتل جرائم پیشہ افراد پورے معاشرے پر حاوی ہوچکے ہیں جس سے عوام بدترین صورتحال سے دوچار ہوچکا ہے اب مذید لاپراواہی برداشت نہیں کیا جائے انتظامیہ پولیس اپنی زمہ داریوں کو پوری کریں۔
پنجگور میں انتظامیہ اور پولیس کا کوئی رٹ نہیں،رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
رحمت صالح بلوچ
