کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر خزانہ سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے PSDPآٹومیشن اور PPPایکٹ متعارف کروایا ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس اور نان ٹیکس موبلائزیشن پربھی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال میں ہماری حکومت نے صوبے میں کوئی نیا ٹیکس لا گو نہیں کیا ہے جس سے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ ا س کو کم کیا جاسکے گا۔
صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران

ٹیگز:
سردار عبدالرحمن کھیتران
