کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گئی، الیکشن کےلئے صرف دو امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سینیٹ کے جنرل الیکشن کے لئے اسد قاسم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، آج اسد قاسم کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا، جانچ پڑتال کے عمل کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
دوسری جانب ریٹرنگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25 فروری کو دائر کی جائیں گی، حتمی فہرست 28 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے یکم مارچ کی تاریخ مقرر ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اسد بلوچ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض نہ لگنے اور کاغذات واپس نہ لینے کی صورت میں اسد قاسم بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو جائیں گے، سینیٹ کی یہ جنرل نشست بی این پی کے قاسم رونجھو کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

