پشین(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پشین میں آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر الحبیب کوچ کے مالک حبیب اللہ کی جانب سے پشین میں صحافیوں کو دھمکی دینا ناقابل قبول ہے.مختلف ٹرانسپورٹرز کی طرف سے آۓ روز مسافروں کو تنگ کرنا اور غیر قانونی اشیاء کی ترسیل پر صحافی کا آواز اٹھانا عوام کی مفاد اور صحافی کی زمہ داری ہے.دوران زمہ داری صحافی پر بے بنیاد الزامات اور کردار کشی زیاتی بوکھلاہٹ کے علاوہ کچھ نہیں.بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے ہر ممبر کی کردار کشی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہے.۔
پشین میں آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز کمیٹی کے صدر کی صحافیوں کو دھمکیاں دینا ناقابل قبول ہے،ترجمان بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن

