تربت (ڈیلی گرین گوادر)تربت ایف ڈبلیو او کی تعمیراتی کمپنی پر حملہ،مشینری نذر آتش تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی علاقے تربت میں گذشتہ شب مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے سائٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب 12بجے کے قریب مسلح افراد نے تربت میں ناصر آباد کے مقام پر ایف ڈبلیو او کی سائٹ پر حملہ کیا۔حملہ آوروں نے کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کردیا جبکہ ایک گاڑی اور موٹر سائیکل اپنے تحویل میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ مزدوروں کو تبیہہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔حملے کا نشانہ بننے والی کمپنی تربت تا مند روڈ کی تعمیر میں مصروف تھی۔ 20 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا منصوبہ “ساؤتھ بلوچستان ترقیاتی پیکج” کا حصہ ہے جس کا افتتاح گذشتہ سال دسمبر میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کیا تھا۔
تربت،ایف ڈبلیو او کی تعمیراتی کمپنی پر حملہ،مشینری نذر آتش

ٹیگز:
تربت
