بولان(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب لانگو کی زیرقیادت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص صوبائی وزیر برائے ریونیو میر عاصم کرد گیلو تھے اسکے علاوہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افیسران سمیت علاقائی و قبائلی معتبرین سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے ڈی سی کچھی جہانزیب لانگو کی جانب سے کھلی کچہری میں علاقائی مسائل پر خوب دل کھول کر اپنے شکایات ڈپٹی کمشنر کچھی کے روبرو پیش کیے جس میں تحصیل بھاگ میں آبنوشی وبدامنی کے حوالے سے لوگوں نے اپنے مطالبات پیش کیے اور گزشتہ کئی سالوں سے محکمانہ غفلت و عوامی نمائندگان کی عدم دلچسپی سے بھاگ کے لوگوں کو پانی کی فراہمی کے متعلق اپنے مطالبات پیش کیے اسکے محکمہ تعلیم میں سکولوں کی بندش اور محکمہ صحت میں سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بھی اپنی شکایات پیش کیں

انہوں نے علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بختیار آباد اور بھاگ کے درمیان کوئی بھی مسافر محفوظ نہیں عورتوں کی تقدس کو بھی چور لٹیروں نے پامال کیا ہوا ہے لیکن پولیس اور ضلع انتظامیہ ان چوروں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کاروائی عمل میں نالاسکی انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی کمی,ایکسرے مشین کی عدم دستیابی اور دیگر طبی امداد کے حوالے سے بھی اپنے شکایات پیش کیے جبکہ محکمہ ایریگیشن کی جانب سے پانی کے تقسیم کے حوالے سے بھی زمینداروں نے اپنی شکایات پیش کیں تمام شکایات کے جواب میں میر عاصم کرد گیلو اور ڈپٹی کمشنر کچھی میر جہانزیب لانگو نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد اداروں کو عوامی عدالت پیش ہوکر اپنے غلت اور کوتاہی کا ازالہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ تمام عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ایک میٹنگ منعقد کرکے تمام اداروں کو عوامی شکایات کے ازالے کا پابند بنائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ عوام اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انکو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل بھاگ سمیت تمام ضلع میں قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو متحرک کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ضلع کچھی کے بہتری کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے اور تعلیم اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس موقع پر میر عاصم کرد گیلو نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کچھی میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے دانش کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ کیڈٹ کالج کیلئے بھی وزیراعظم سے خود بات کی ہے اور جلد از جلد ہر بچے کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کیا جائے گا اور محکمہ صحت میں بہتری کیلئے ڈاکٹرز کو ڈیوٹی کا پابند کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو طب کی بہم سہولیات فراہم کی جائیں آخر میں عوام الناس نے صوبائی وزیر ریونیو کو خود کو عوام کی عدالت میں پیش ہونے پر اور ڈپٹی کمشنر کو کھلی کچہری کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کی۔

