کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کو 4بجکر 20منٹ پر قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 27کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز قلات سے 40کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ٹیگز:
قلات
