کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 10روزہ بگ کیچ اپ مہم شروع کردی گئی ہے، جس کے دوران 4لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے، پولیو پر قابو نہ پایا تو عالمی سطح پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں بگ کیچ اپ مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کی بگ کیچ اپ مہم شروع کر دی گئی،مہم 28 فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران 4لاکھ بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جارہے ہیں، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ مہم میں 15 سو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران جن بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگے ان کے لیے بگ کیچ اپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگائیں، اگر ہم نے پولیو پر کنٹرول نہ پایا تو بین الاقوامی سطح پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
10روزہ بگ کیچ اپ مہم شروع کردی گئی ہے،جس کے دوران 4لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے،چیف سیکرٹری بلوچستان

ٹیگز:
چیف سیکرٹری بلوچستان
