کوئٹہ : بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں بروقت لاک ڈاون کی بدولت عیدکے بع کوروناکیسزکی تعداد میں پچاس فیصد کمی آئی ہے رواں سال کے آخر تک صوبے کی اکثریت کو انسداد کورونا کی ویکسین لگادی جائے گی۔یہ بات انہوں نے سریاب کے شاہوانی اسٹیڈیم میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہی۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں عید کے بعد کوروناکیسزکی تعداد میں پچاس فیصد اور اپریل کے مقابلہ میں کورونا کیسز میں ایک تہائی کمی ہوئی ہے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بھرمیں تعلیمی اداریکھول دیئے گئے ہیں،کوئٹہ میں تعلیمی اداریاورصوبے میں بندسیکٹرکھولنیکافیصلہ جلد کرلیا جائے گا،ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ صوبہ میں انسداد کورونا کی ویکسی نیشن کیعمل میں تیزی لائی گئی ہے،اب تک ایک لاکھ پانچ سواکسٹھ افرادکوویکسن لگائی جا چکی ہے،، کوشش ہیکہ سال کیآخرتک صوبے کی اکثریت آبادی کوویکسی نشین کرادی جائے،، لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ عوام دوست ہوگا،ہیلتھ ریفارم پر کام کررہے ہیں،آئندہ بجٹ میں صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ لگانے کے لئے رقم رکھی جارہی ہے،جبکہ سریاب میں صوبے کے پہلے کینسر ہسپتال کی تعمیر کا کام جاری ہے
سریاب میں صوبے کے پہلے کینسر ہسپتال کی تعمیر کا کام جاری ہے ،لیاقت شاہوانی

ٹیگز:
سریاب
