کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئر یوسف شاہ خان نے کہا ہے کہ صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے ضروری ہے کہ غیر قانونی کنکشنز کا خاتم کیا جائے اور ریکوری کے عمل کو تیز کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے مسلم باغ سب ڈویژن میں افسران اورسٹاف سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر قلعہ سیف اللہ رحیم اللہ کبزئی اوردیگرمتعلقہ افسران و سٹاف بھی موجودتھے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر یوسف شاہ خان نے کہاکہ مسلم باغ سٹی میں غیر قانونی کنکشنز اور کنڈوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور جن کے میٹز نہیں لگے ہیں انھیں فوری طور پر نئے کنکشنز دیا جائے تاکہ استعمال ہونے والےبجلی یونٹس کی ریکوری ہوسکے اسکے علاوہ صیحیح میٹر ریڈنگ کے عمل کو بھی یقینی بنائیں انھوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم باغ میں کرومائیٹ اور انڈسٹریل کنکشنز کو سیکیور کیا جائے اور جو صارف بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ یوسف شاہ خان نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر مسلم باغ سٹی میں غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کیا جائے جسکے بعد کیسکو سرویلینس کی ٹیم اسکا معائنہ کرے گی اگر دوبارہ چیکنگ میں کوئی کنکشن بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو متعلقہ افسر و سٹاف کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز مسلم باغ میں لائن سپریٹنڈنٹ پر کام کے دوران حملہ کرنے والے شخص کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لا کر ایف آئی آر درج کی گئ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اپنے سٹاف کی ہر سطح پر رہنمائی کریں تاکہ وہ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں بلاخوف و خطر کام کر سکیں۔کیسکوچیف نے فیلڈآپریشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زیرانتظام تمام علاقوں میں غیرقانونی لوڈکوہٹانے اور غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کیا جائے تاکہ رمضان المبارک میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ قبل ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسر کو ایگزیکٹو انجینئر رحیم اللہ کبزئی نے قلعہ سیف اللہ ڈویژن کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ اور ریکوری کے عمل کو تیز کیاجائے،انجینئر یوسف شاہ خان

ٹیگز:
انجینئر یوسف شاہ خان
