پشین(ڈیلی گرین گوادر)پشین کے علاقے سرانان میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق، زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم حکام اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔شہریوں نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ٹریفک قوانین پر مزید عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
پشین،سرانان میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم، 10 افراد زخمی

ٹیگز:
پشین
