کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)حق دو تحریک کے رکن مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ قوم، مذہب پرستی سمیت ہر قسم کے قتل کی مذمت کرتے ہیں میں آئین اور پارلیمنٹ کو مانتا ہوں مگر ایک ریاسی ادارے کے اہلکار نے میرے گھر میں گھس کر میری والدہ کے لئے نازیبا الفاظ اداکئے ہمیں اسباب جاننے ہونگے کہ نوجوان کیوں اس راستے پر چل رہے ہیں ریاستی ادارے آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں جب تک رویہ تبدیل نہیں ہوتا حالات بہتر نہیں ہونگے۔نوجوانوں سے کہتاہوں مسلح جدوجہد نہ کرو آئینی جدوجہد کریں سی پیک کی بات ہوتی ہے لیکن صوبے میں سی پیک کہاں ہے بتایا جائے۔
نوجوانوں سے کہتا ہوں مسلح جدوجہد نہ کریں آئینی جدوجہد کریں،مولا نا ہدایت الرحمن

ٹیگز:
مولا نا ہدایت الرحمن
