کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)داربن میں مسلح افراد کے حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ خانوزئی میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر پشین زائد خلجی، اے سی کاریزات حمزہ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق رکن اسمبلی اصغر خان ااچکزئی،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق رکن اسمبلی نصراللہ زیرے سمیت کثیر تعداد میں قبائلی معتبرین نے بھی شرکت کی جس کے بعد شہدا کی نعشیں تدفین کیلئے انکے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔
داربن میں مسلح افراد کے حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ خانوزئی میں ادا

ٹیگز:
داربن
